الامدادایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ

الامدادایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کی بنیاد ۲۰۰۹ء میں رکھی گئی۔ یہ ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے جو بحسن وخوبی ملی ،رفاہی اور اجتماعی خدمات انجام دے رہا ہے۔ یہ ادارہ دیہی علاقوں میں مکاتب کے قیام اوراس کے انتظام وانصرام کوترجیح دیتا ہے۔ قدرتی آفات کے موقع پر ریلیف کاکام ،مروجہ رسم و رواج کو دورکرنے کے لیے اصلاحِ معاشرہ کا پروگرام ،علاج ومعالجہ کی استطاعت نہ رکھنے والے بیماروں کی طبی امداد اور غریب ونادار بچیوں کی شادی کا نظم بھی کرتا ہے۔ نئی نسل میں تعلیم کو فروغ دینا ،طلباء ،بیوگان اور تنگ دست و مفلوک الحال لوگوں کے درمیان وظائف کی تقسیم ادارے کا اہم مقصد ہے۔ مذکورہ ٹرسٹ اپنے بائیس (22) مکاتب کے ساتھ ساتھ کرھواکی سرزمین پر ایک اقامتی ادارہ بنام جامعہ اشاعت العلوم سمستی پور کے ذریعے مضافات میں پھیلی ہوئی ضلالت وگمراہی ، بدعات و خرافات اور رسم ورواج کو دور کرنے کے لئے رشد وہدایت کی روشنی بکھیر رہا ہے۔

جامعہ اشاعت العلوم سمستی پورایک نظرمیں

سن قیام۱۵/دسمبر۲۰۰۵ء مطابق ۱۳/ذی قعدہ ۱۴۲۶ھ
بانی وناظمقاری ممتازاحمدجامعی
حسب ہدایتحضرت مولانا یوسف صاحب قاضی نوراللہ مرقدہ۔ خوب صاحب مسجد سورت گجرات
سرپرست اولحضرت مولانایوسف صاحب قاضی نوراللہ مرقدہ
سرپرست ثانیحضرت مولانا عبدالقدوس صاحب ندوی دامت برکاتہم مہتمم مدرسہ دعوۃ الحق پالن پور گجرات
معیارتعلیمدرجہ دینیات،درجہ حفظ،درجہ فارسی وابتدائی عربی
شعبہ جاتاہتمام،تعلیمات،دارالاقامہ،دعوت وتبلیغ،مطبخ،نشرواشاعت،انجمن،تعمیرات
تعدادمدرسین وملازمین۱۱ (گیارہ)
تعداداقامتی طلبہ۶۵ (تمام طلبہ دارالاقامہ میں مقیم ہیں جن کی مکمل کفالت مدرسہ کرتاہے)
تعدادمکاتب دینیہ۲۲(ان مکاتب میںطلبہ کی مجموعی تعداد۱۸۵۰ ہے)
سالانہ اخراجات۲۵؍لاکھ روپے جامعہ۔۳۲؍لاکھ روپےبراۓ مکاتب دینیہ

یہ ادارہ مکمل طورپرشورائی نظام کے تحت چلتاہےجس کے لئے ایک مجلس شوریٰ ہے جس کے ارکان کی تعداد۱۴؍ہے۔

Previous Next
Close
Test Caption
Test Description goes like this
× رابطہ کریں